بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی، اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پانے پر 7 ایس ایچ او معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو نہیں پانے پر 7 ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کے لیے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

وہ کراچی میں پریس کانفرنس کررہے تھے سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے روک تھام پر ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم اسٹریٹ کرائم کم نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہر چیز پر مقدم رکھتی ہے چنانچہ کراچی میں جرائم پر قابو نہ پاسکنے پر 7 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے یہ وہ ایس ایچ اوز ہیں جن کی پوسٹنگ کو 3 ماہ سے زائد ہوگیا تھا لیکن وہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام رہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مزید ایس ایچ اوز کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور اگر وہ بھی اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام رہے تو انہیں بھی فارغ کردیا جائے گا چنانچہ پولیس افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ سخت کارروائی کی جا ئے گی۔

صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ پولیس نظام میں بہتری کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور جب تک افسران کو سزا نہیں ملے گی اس وقت تک چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی جس کے لیے جزا و سزا کا نظام رائج کر رکھا ہے اور اب صرف کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران ہی اپنے عہدوں پرموجود رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں