منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی احتجاجاً روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون احتجاجاً وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کے سامنے آ کر روپ پڑیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقاتیں کی جبکہ ایک مقام پر انہوں نے کرکٹ بھی کھیلی۔

اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے ان کا قافلہ روک لیا اور رونے لگیں۔ سکیورٹی عملے نے خاتون کو بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو وزیر اعلیٰ نے منع عملے کو روک دیا۔

خاتون نے مراد علی شاہ سے کہا کہ میرے ساتھ ڈکیتی ہوئی ہے لیکن میری کوئی شکایت درج نہیں کر رہا ہے، میں ایک اسکول ٹیچر اور اکیلی کمانے والی ہوں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ میری مدد کی جائے۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے ایس پی گلشن کو خاتون کی مدد کی ہدایت کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں