بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت فیصلوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پٹرول کی قلت پر ہنگامی اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کو طلب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور ندیم بابر سے پٹرول بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر استفسار کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت فیصلوں کی منظوری دے دی جس کے بعد پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور پٹرولیم کمپنیوں کے سربراہان کو کل طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق وزارت پٹرولیم کی کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ڈیپو چیک کرے گی جن میں کیماڑی،پورٹ قاسم، شکار پو، دولت پور اور سانگھڑ کے ڈپو شامل ہیں۔

ملک میں کتنے دن کا پٹرول موجود ہے؟ حکومت نے بتا دیا

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ملک میں جاری پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصنوعی بحران پیدا کرنے کے ذمہ داروں کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں