اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا سخت ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے پر گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا اور معاون خصوصی ملک امین اسلم سے رابطہ کرکے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا گیا۔

درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں ملیں گی۔ وزیراعظم کے حکم پر گلگت فارسٹ انتظامیہ کو ایف سی کی4 پلٹونیں فراہم کر دی گئیں۔ مسلح ایف سی جوان ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کے لیے تعینات کیے گئے۔

ملک میں بہت بڑا ٹمبرمافیا سرگرم ہے‘ شیخ رشید

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بھی مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ذمہ دار افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ اس ضمن میں محکمانہ کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹمبر مافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو24گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں