مسقط: وزارت ثقافتی ورثہ اور سیاحت (MHT) نے غیر لائسنس یافتہ گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنے اداروں کے لیے سیاحتی لائسنس نہیں لیتے تو سخت کارروائی کے لئے تیار ہوجائیں۔
یہ انتباہ وزارت کی جانب سے غیر لائسنس یافتہ گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور ہوم اسٹے کو منظم کرنے کے لیے شروع کی گئی مہم کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔
اس مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مالکان وزارت سے لائسنس حاصل کریں تاکہ آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کو معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں۔
وزارت کے مطابق، عمان میں 1,700 سے زائد غیر لائسنس یافتہ سیاحتی ادارے ہیں اور ان غیر لائسنس یافتہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے باعث سلطنت عمان میں سیاحتی خدمات کا معیار متاثر ہوتا ہے۔
سیاحت کے شعبے کو منظم کرنے اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے، وزارت نے ایک ماہ طویل آگاہی مہم شروع کی جس کا نام ’معیار کی شروعات لائسنسنگ سے ہوتی ہے‘۔
شبیبہ ریڈیو پر اپنے ریمارکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ٹورازم لائسنسنگ کا کہنا تھا کہ وزارت ثقافتی ورثہ اور سیاحت نے حال ہی میں ایک مہم شروع کی ہے جس کا نعرہ ‘معیار کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔
یعنی لائسنسنگ’ یہ ایک تعلیمی مہم ہے جس کا مقصد ہوٹل کے اداروں کے کام کو منظم کرنا ہے، خاص طور پر غیر لائسنس یافتہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو، جن کی تعداد سلطنت عمان میں بہت زیادہ ہے۔
الخصیبی نے مزید کہا، ”مہم کا مقصد ہوٹل کے شعبے اور معیار کی ضروریات کے مطابق اس کی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے۔ وزارت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سلطنت عمان کے تمام ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں سیاحوں اور مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد خدمات کے معیار اور عمومی طور پر سیاحت کے شعبے کی ساکھ کو متاثر کرنے والی بدعنوانیوں کو کم کرنا ہے۔ اس طرح کے غیر لائسنس یافتہ ادارے معیشت پر مالی بوجھ بھی ڈالتے ہیں۔