تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

‏’میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ‏ہوئے کہا ہے کہ میدان جنگ میں سخت اورحقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ چونڈا کے قریب چنوکی ‏کے دورے پر پہنچے تو کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نےگوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کامشاہدہ کیا اور مشقوں سےمتعلق پلاننگ ‏اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی۔ آرمی چیف کومشقوں میں دفاعی اورجارحانہ پہلوؤں پربھی ‏بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ‏میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ مشقیں اعتماد و آہنگی بڑھانے اور جنگی صلاحیت بہتربنانےمیں مدد کرتی ‏ہیں میدان جنگ میں سخت اورحقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے مشقوں سےجوانوں کی ‏صلاحیتوں میں نکھار اور عزم بڑھتا ہے مشقیں جدیدرجحانات اورنظریات کےربط میں کردار ادا ‏کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -