تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلیے سخت شرائط ‏

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئی پرواز کےتمام مسافروں کی ‏طبی جانچ پڑتال کی گئی۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں۔

بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ مثبت ‏آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں نئی ٹریول ‏ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ‏مسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوں گے، کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے گئے اور ‏محکمہ صحت کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

سی اے اے حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محکمہ صحت کی ٹیمز کے ہمراہ ہوں ‏گے، ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا ‏جائے گا، مسافروں کو اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق قرنطینہ کے اخراجات مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے، 8 دن بعد ‏دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ایڈوائزری کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کی 48 افراد پر مشتمل ٹیمز تعینات ہوں ‏گی۔ ‏

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں