اشتہار

لاہور ہائی کورٹ میں وکیل کو سزا دینے کے خلاف ہڑتال، وکلا کا احتجاج ، گیٹ توڑنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائیکورٹ میں وکیل کو سزا دینے کے خلاف وکلا نے عدالت کے باہر احتجاج کیا ، شدید نعرے لگائے اور گیٹ توڑنے کی کوشش
کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہاٸی کورٹ میں وکیل کو سزا دینے کے خلاف وکلا کی ہڑتال جاری ہے ، لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا نے فیصلے کے خلاف شدید ہنگامہ آرائی ‏کی ، گیٹ توڑنے کی کوشش کی۔

جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت کو جانے والے گیٹوں کو بند کر دیا گیا تو وکلا نے عدالت کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

وکلاء کی جانب سے سائلین کو لاہور ہائی کورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ، وکلا کا کہنا تھا کہ ممبر پنجاب بار کونسل کے خلاف سزا کا حکم ‏واپس لیا جائے۔

پنجاب بار کی اپیل پر لاہور کی ‏ماتحت عدالتوں میں بھی ہڑتال جاری رہی، جس سے ہزاروں کیسز متاثر ہوئے۔

ممبرپنجاب بارکونسل نے کہا کہ جمعہ کے روز عدالت میں گاون نہ پہننے پر ‏عدالت نے ایڈووکیٹ رانا آصف کی سرزنش کی تھی، جس پر وکیل نے فاضل جج سے نامناسب رویہ اختیار کیا۔

عدالت نے اس ‏پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوٸے وکیل کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں جسٹس ملک شہزاد نے ‏توہین عدالت میں وکیل اور ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف کو تین ماہ کی سزا سنائی تھی جبکہ جج نے سزا معطلی کے حوالے سے دائر درخواست بھی مسترد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں