تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

کراچی : ہول سیل مارکیٹوں کی ہڑتال، تاجروں نے فیصلہ سنا دیا

کراچی: ہول سیل مارکیٹوں میں پیر کو ہونے والی مجوزہ ہڑتال پر کمشنر کراچی نے تاجروں کو مذاکرات کیلئے بلالیا۔

اس حوالے سے چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مذکرات میں کمشنر کراچی نے ہمیں ذخیرہ اندوزوں اور سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائیوں کا یقین دلایا ہے۔

عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ اس یقین دہانی کے بعد ہم نے پیر کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معمول کا کاروبار کرنے والے تاجر مکمل اطمینان اور سکون سے اپنا کام کریں۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالرؤف ابراہیم نے جوڑیا بازار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ125تھوک دکانوں، گوداموں کو سیل کرکے بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ چالان کرنے کا مکمل ضابطہ ہونا چاہیے۔ ہول سیل بازار کے ایک تاجر پر 2 بوری چینی پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تمام تاجر ذخیرہ اندوزی اور سٹے کے خلاف انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اجناس کے تاجر روزانہ چینی اور آٹے کی قیمتیں دکانوں پر آویزاں کریں گے، کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ چینی اور آٹے کے ایکس مل نرخ مقرر کرائیں۔

عبدالروف ابراہیم نے کہا کہ انتظامیہ سے مل کر ذخیرہ اندوزوں، سٹہ مافیا کے خلاف کام کیلئے تیار ہیں، چالان کرنے کا ضابطہ ہونا چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -