بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسٹرنگز بینڈ کو 33 سال بعد ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کو 33 سال بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گلوکار فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود نے اسٹرنگز بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام  پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔

بلال مقصود کا کہنا تھا کہ گزشتہ 33 سال ہم دونوں (ساتھی گلوکار فیصل کپاڈیا) کے لیے بہترین رہے، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مداحوں نے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ایسا کرنا ممکن بنایا اور امید ہے کہ وہ اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔

بلال مقصود کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارا بینڈ ٹیکنیکل طور پر ختم ہوگیا ہے، ہم دونوں کے درمیان ایک نہ ٹوٹنے والا تعلق بن گیا ہے جو کہ ہمارے درمیان قائم رہے گا چاہے زندگی ہمیں کہیں بھی لے جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Strings (@stringsonline)

واضح رہے کہ تین دہائیوں سے میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے اسٹرنگز گروپ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988 میں بنایا تھا جوکہ چند سال بعد ہی ٹوٹ گیا تاہم بلال مسعود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور پھر 1990 میں ایک البم کی مقبولیت کے بعد دوسرا البم بھی جاری کیا۔

اس بینڈ کو اصل پہچان تب ملی جب انہوں نے 2000 میں گیت ’’دور‘‘ ریلیز کیا اور پھر کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے اس بینڈ نے دھانی، نجانے کیوں کوئی آنے والا ہے، آخری الوداع جیسے سپر ہٹ گیت پیش کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں