تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کتا چوری کرنے کا انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل

کتوں کے چوری ہونے کے واقعات آپ نے تو بہت سے سن رکھے ہوں گے لیکن کسی سے اس کے پالتو کتے کو چھین کر لے جانے واقعہ شاید پہلی بار پڑھا ہو۔

ایک ایسا ہی واقعہ برطانیہ کے علاقے ویسٹ مرسیا میں پیش آیا، جہاں ایک60سالہ خاتون سے اس کا پالتو کتا چھین لیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو گھر کے باہر لگے سی سی ٹی کیمرے میں محفوظ ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان چوری کی نیت سے ایک دیوار کی آڑ میں چھپے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ دو نوجوان کافی دیر سے ایک خاتون کا انتظار کررہے تھے۔

اس دوران ایک بوڑھی خاتون اپنے چھوٹے سے پالتو کتے کے ساتھ وہاں سے گزری تو ان نوجوانوں نے کتے کو پیار کرنے کے بہانے سے اس کا پٹہ کھولا اور اٹھا کر بھاگ گئے۔

60سالہ کیرولین بسبی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے ایک سالہ بل ڈوگ لونا کے ساتھ گھر جا رہی تھی جب دو اجنبی نوجوان ان کے پاس پہنچے۔

اس واقعے کے بعد کیرولین کی بیٹی کرسٹی گروز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے کتے کو پلٹ کر دیکھا کہ آیا وہ نر ہے یا مادہ، انہوں نے بھاگنے سے پہلے کیرولین سے لونا کی عمر کے بارے میں بھی پوچھا۔

بعد ازاں کیرولین کے اہل خانہ کی جانب سے واقعے کی فوٹیج فیس بک پر پوسٹ کی گئی جو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے بعد لاپتہ کتے کی تلاش شروع ہوئی تاہم پولیس نے لونا کو اس کے گھر سے10 کلومیٹر دور تلاش کرلیا جو اکیلا سڑک پر ٹہل رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -