پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

گوادر، پسنی اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گوادر، تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر، پسنی، تربت، جیوانی اورگردونواح میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

earthquake-post-2

زلزلے کا مرکز پسنی سے 23 کلومیٹر مغرب میں تھا، جس کی گہرائی دس کلومیٹر ریکارڈکی گئی ہے، صبح تین بجے آنے والے زلزلے نے پسنی میں تباہی مچادی، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، دیواریں گر گئیں اور چھتوں میں دراڑیں پڑگئیں۔

earthquake-post-1

earthquake-post-3

صبح تین بجے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ نیند جاگ گئے اور خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلے کے بعد گوادر اور پسنی کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف کو اسپتال میں حاضر رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں