تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل

لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سخت ترین احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل سامنے آیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کوآئینہ دکھایاتوبرا مان گئے، الیکشن کمیشن جانبداری کرےاورزرداری کوبچہ نگراں وزیراعلیٰ لگائے، جب ہم تنقید کریں توایف آئی آر،گرفتاریاں شروع کر دے، اس کا حساب تو دینا پڑے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری محب وطن پاکستانی ہیں،پارٹی کی پالیسی پر چلتے ہیں، فوادچوہدری کس حالت میں معلوم نہیں،نامعلوم مقام پررکھا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مدعیت میں کوئی مقدمہ سامنے آیاہے، مقدمہ درج کرنےسےپہلےکوئی درخواست دی جاتی ہے،مدعیان کو سنا جاتا ہے، الیکشن کمیشن پرجوبھی تنقیدکرےگاتوکیاوہ مقدمہ درج کرائے گا۔

رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری موجودہ حکومت کی بزدلی کی دلیل ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئ ے کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں گرفتاریوں، تشدد سے ہمیں نظریے سے ہٹایا جا سکتا ہے یہ انکی بھول ہے،مسرت پولیس گردی کی ممکنہ اطلاعات پرعوام کا شدید سردی میں گھروں سے نکل آناواضح پیغام ہے۔

مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری ہماری پارٹی کےاہم ترین رہنماہیں، ان کوغیرقانونی طور پراغواکرناناقابل قبول ہے، کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے،سخت ترین احتجاج کریں گے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گری ہوئی حرکتوں پراترآئی ہے، ملک کا دیوالیہ نکالنے کے بعد یہ لوگ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ غیروں کی غلامی میں حکومت نےملک کو داؤپر لگا دیاہے، ملک میں جنگل کا قانون نافذ کیا جا چکا ہے، عوامی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فوادچوہدری گرفتاری،آئی ایم ایف کےآگےسرینڈر،سب کچھ توجہ ہٹانےکی کوشش۔

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ فوادچوہدری کوگرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو منشی کہا، یہ گرفتاری سراسر شرمناک حرکت ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ملک میں فسطائیت اپنی بدترین سطح تک پہنچ چکی ہے، کسی کو منشی یا کوئی اور اصطلاح استعمال کرنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟

انھوں نے سوال کیا کیا فواد چوہدری کو سی ٹی ڈی لاک اپ میں رکھنے کی اجازت ہے؟ دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین گرفتار ہو رہے ہیں، ریاست نے اپنی حکومت سےپاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان ملکی تاریخ کا بلا شرکت غیرےسب سے بڑا عوامی لیڈرہے، عمران خان مسلم امہ کا سب سےبہادر بین الاقوامی لیڈر ہے، 22 کروڑعوام کی عزت وغیرت کامحافظ ہے آزاد وخود دار پاکستان کی پہچان ہے، عمران خان لڑے گا جھکے گا کبھی نہیں۔

Comments

- Advertisement -