تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

طاقتور طوفان بھارتی ریاست گوا سے ٹکرا گیا، بڑی تباہی

نئی دہلی: سمندری طوفان ‘تاؤتے’ بھارتی ریاست گوا سے ٹکرا گیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاؤتے کے ٹکرانے سے گوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی ہے، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

جبکہ بھارتی ریاست کیریلا میں گزشتہ روز سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف واقعات میں دو افراد جان سے گئے اور درجنوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں بھی طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے بھارت کی جنوبی ساحلی علاقوں میں طوفان سے پہلے ہی تیز ہواؤں اور شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کی باعث مکانات کی چھتیں اور درخت اکھڑ گئے تھے۔

سمندری طوفان ‘تاؤتے’: محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری طوفان ‘تاؤتے’ بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، آئندہ 18سے 24گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان18مئی کی دوپہر یا شام گجرات پہنچ سکتا ہے، سمندری طوفان’’تاؤتے‘‘کی رفتار18کلومیٹرمیں گھنٹہ ہے، سمندری طوفان کراچی سے1310کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے، آئندہ18سے24گھنٹوں میں طوفان مزیدشدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان شدید ترین طوفان میں بھی بدلنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -