ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

طاقتور طوفان: پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور سمندری طوفان ‘تاؤتے’ نے اپنا رخ تبدیل کرلیا جس کے باعث پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاؤتے کی سمت تبدیل ہونے سے پاکستانی کی ساحلی پٹی اب محفوظ ہے۔تاہم 17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی۔

سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے تاہم تاؤتے نے اپنا رخ تبدیل کرلیا ہے۔

سمندر میں طغیانی کی کیفیت کے سبب ماہی گیروں کو16 سے 20 مئی تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار حادثہ پیش نہ آیا۔

خیال رہے کہ آج صبح محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 17 سے20مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی۔ طوفان کے اثرات کے سبب کل سے جمعرات تک سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ادھر بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں