اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

چین میں آندھی کے باعث پروازیں منسوخ، لاکھوں افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں آندھی کے باعث پروازیں منسوخ کردی گئیں اور لاکھوں افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ انتظامیہ کی جانب سے طوفانی ہواؤں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، پارکس بند کردیے گئے ہیں جبکہ تیز ہواؤں کے باعث سیکڑوں درخت گر گئے۔

بیجنگ انتظامیہ نے 2 کروڑ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

بیجنگ میں چلنے والی ہوائیں اپریل 1951 کے ریکارڈ  کو توڑ سکتی ہیں، بیجنگ میں 2 ہوائی اڈوں پر 693 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

فٹبال یچز اور دیگر آؤٹ ایونٹس کو بھی معطل کیا گیا ہے، چین کے مختلف علاقوں میں 148 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ریت کے طوفان سے کل صبح تک شنگھائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، منگولیا سے دریائے یانگسی تک ریت کے طوفان سے 8 دیگر صوبوں میں سڑک پر سفر کرنا مشکل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں