کراچی : مغربی سسٹم کے زیرِ اثر 22جنوری بروز ہفتہ کراچی میں انتہائی تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 50سے 60کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا کے جھونکے18 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ 22جنوری ہفتے کے روز شہر میں انتہائی تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جس کیلئے اپنے طور پر احتیاط کریں۔
اس دوران کراچی میں50سے60کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، ہوا کی رفتار میں اضافے کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کا بھی قوی امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم دن میں خشک اور رات میں سرد رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
اس کے علاوہ اس وقت 9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت14سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان جبکہ آج دن میں ہوا 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔