پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

دنیا میں سب سے مضبوط کرنسی کس ملک کی ہے؟ امریکا 10 ویں نمبر پر

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا معاشی نظام امریکی کرنسی ڈالر پر چل رہا ہے لیکن وہ دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی نہیں تو کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی کس ملک کی ہے؟

اس وقت دنیا کے معاشی نظام میں تقریباً 180 ممالک کی کرنسی زیر گردش ہیں اور دنیا کی بڑا معاشی نظام امریکی کرنسی ڈالر پر چل رہا ہے۔ یہ وسیع فرق سے عالمی سطح پر سب سے زیادہ تجارت کی جانے والی کرنسی ہے اور اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے۔

ڈالر دنیا کی سب سے بڑی ریزرو کرنسی بھی ہے، یعنی مرکزی بینکوں کے پاس سب سے زیادہ رکھی جانے والی کرنسی اس کے ساتھ ہی تیل، سونے اور تانبے سمیت بہت سی اشیا کی قیمتوں کے لیے استعمال ہونے والی کرنسی ہے۔

- Advertisement -

تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا میں رائج 180 روایتی فیاٹ کرنسی میں امریکی ڈالر دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی نہیں ہے (فیاٹ کرنسی وہ رقم ہوتی ہے جس کی قیمت کسی جسمانی شے جیسے سونے یا چاندی سے منسلک نہیں ہوتی ہے) بلکہ یہ دنیا کی مضبوط کرنسی میں ٹاپ ٹین میں سب سے نیچے ہے۔

امریکی بزنس میگزین فور بز نے دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں سر فہرست کویتی دینار ہے۔

رپورٹ میں ہر کرنسی کی ایک یونٹ خریدنے کے لیے درکار ڈالر کی مقدار کی بنیاد پر مضبوط ترین کرنسیوں کا تعین کیا ہے۔

دنیا کی 10 سب سے مضبوط ترین کرنسیوں کی فہرست یہ ہے۔

کویتی دینار (KWD)


کویتی دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے، جس میں ایک دینار 3.26 ڈالر خریدتا ہے (یا دوسری صورت میں، ایک ڈالر 0.31 کویتی دینار کے برابر ہوتا ہے)

ایک کویتی دینار کی 909.65 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

کویتی دینار 1960 کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا اور ابتدائی طور پر سب سے پہلے اسے برطانوی پاؤنڈ سے منسلک کیا گیا تھا۔

2. بحرینی دینار (BHD)

بحرینی دینار دنیا کی دوسری مضبوط کرنسی ہے، جس میں ایک دینار 2.65 ڈالر (یا 1 ڈالر 0.38 بحرینی دینار کے برابر ہے) خریدتا ہے۔

ایک بحرینی دینار 740.81 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

بحرینی دینار 1965 میں گردش میں آیا اور اسے ڈالر سے منسلک کیا گیا۔

3. عمانی ریال (OMR)

Omani rial - Wikipedia

عمانی ریال دنیا کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے، جس میں ایک ریال 2.60 ڈالر (یا ایک ڈالر کے برابر 0.38 عمانی ریال) خریدتا ہے۔

عمانی ریال کو 1970 کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کی قیمت کو بھی ڈالر سے منسلک کیا گیا۔

4. اردنی دینار (JOD)

File:خمسون دينار أردني.jpg - Wikimedia Commons

اردنی دینار دنیا کی چوتھی سب سے مضبوط کرنسی ہے، جس میں ایک دینار 1.41 ڈالر (یا ایک ڈالر کے برابر 0.71 اردنی دینار) خریدتا ہے۔

اردنی دینار 1950 میں گردش میں آیا اور اس کی قیمت کو بھی ڈالر سے منسلک کیا گیا۔

5. برطانوی پاؤنڈ (GBP)

عالمی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں استحکام

برطانوی پاؤنڈ دنیا کی پانچویں مضبوط کرنسی ہے، جس میں ایک پاؤنڈ 1.22 ڈالر (یا ایک ڈالر 0.82 برطانوی پاؤنڈ کے برابر ہے) خریدتا ہے۔ ایک برطانوی پاؤنڈ پاکستانی 355.65 روپے کے برابر بنتا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق، مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے برطانیہ کی معیشت دنیا کی چھٹی بڑی ہے۔ پاؤنڈ پہلی بار 1400 کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا اس سے پہلے کہ اسے 1971 میں ڈیسیملائز کیا گیا تھا۔

6. (ٹائی) کیمن آئی لینڈز ڈالر (KYD)

Business News By HamariWeb : دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیاں کونسی ۔۔ پہلی  چار اسلامی ممالک سے

کیمین آئی لینڈز ڈالر دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں چھٹے نمبر پر ہے، ایک کیمین ڈالر 1.20 ڈالر (یا ایک کے برابر 0.83 کیمن آئی لینڈز ڈالر) خرید رہا ہے۔

کیمینز کیریبین میں ایک برطانوی علاقہ ہے اور ایک غیر ملکی مالیاتی مرکز ہے۔ کیمن آئی لینڈز ڈالر سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے بھی ڈالر سے منسلک کیا گیا تھا۔

7. (ٹائی) جبرالٹر پاؤنڈ (GIP)

 

جبرالٹر پاؤنڈ دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں ساتویں نمبر پر ہے، 1 پاؤنڈ 1.22 ڈالر (یا ایک ڈالر کے برابر 0.82 جبرالٹر پاؤنڈ) خریدتا ہے۔

جبرالٹر سپین کے جنوبی سرے پر صرف 2.6 مربع میل پر قابض ہے اور سرکاری طور پر ایک برطانوی علاقہ ہے۔ جبرالٹر پاؤنڈ سب سے پہلے 1920 کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے برطانوی پاؤنڈ سے منسلک کیا گیا تھا (یعنی ایک GIP ایک GBP کے برابر ہے)۔

8. (ٹائی) سوئس فرانک (CHF)

 

سوئس فرانک دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں آٹھویں نمبر پر ہے، ایک فرانک 1.08 ڈالر (یا ایک ڈالر کے برابر 0.92 سوئس فرانک) خریدتا ہے۔

سوئس فرانک سوئٹزرلینڈ اور اس کے چھوٹے پڑوسی Lichtenstein کا سرکاری قانونی ٹینڈر ہے اور سوئٹزرلینڈ کے سیاسی استحکام کی وجہ سے کرنسی کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ سوئس فرانک کو 1850 میں متعارف کرایا گیا تھا اور بعد میں اسے فری فلوٹ پر جانے سے پہلے مختصر طور پر یورو سے منسلک کیا گیا تھا۔

9. یورو (EURO)

آشنایی با یورو - همشهری آنلاین

 

 

یورو دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں نویں نمبر پر ہے۔ اس میں ایک یورو 1.08 ڈالر (یا ایک امریکی ڈالر کے برابر 0.93 یورو) خریدتا ہے۔

یورو یورپی یونین بنانے والے 27 ممالک میں سے 20 کی سرکاری کرنسی ہے۔ یورو کے سکے اور بینک نوٹ 2002 میں گردش میں آئے اور کرنسی فری فلوٹنگ ہے۔

10. امریکی ڈالر (USD)

امریکی ڈالر - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا

امریکی ڈالر دنیا کی 10 ویں مضبوط ترین کرنسی ہے۔

امریکی ڈالر 1700 کی دہائی میں بنایا گیا۔ ڈالر امریکا میں قانونی ٹینڈر ہے۔ یہ کرنسی بشمول پورٹو ریکو اور دیگر خودمختار ممالک جیسے ایکواڈور اور زمبابوے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں