اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: سابق آسٹریلوی اسپنر اسٹیورٹ میک گل کو تاوان کے لیے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے بعد رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو تین افراد نے سابق لیگ اسپنر اسٹیورٹ مہک گل کو ایک انٹر سیکشن پر روکا اور گاڑی میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار سابق کرکٹر کو شہر سے باہر ایک جگہ لے گئے جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، استری سے جلایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں پھر ایک گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد سڈنی میں بددھ کی علی الصبح آپریشن کرکے 4 مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 27 سے 46 برس کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسٹیورٹ میک گل کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے 50 سالہ اسٹیورٹ مک گل نے 1998 سے 2008 تک آسٹریلیا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں