تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور میں مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں طالبہ نے مبینہ طور پر زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں طالبہ نے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ابشام نامی لڑکے کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کردیا، متاثرہ لڑکی کا موقف ہے کہ ابشام 2016 سے تنگ کررہا ہے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر لڑکی نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر ملزم کی دھمکیوں کے اسکرین شاٹس اور ویڈیو شیئر کردیں۔

[bs-quote quote=”سوشل میڈیا پرابشام کو حوالات میں بند کرو کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

متاثرہ لڑکی کےمطابق ملزم نہ صرف ریپ بلکہ جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیتا ہے، لڑکی نے ملزم ابشام زاہد کی ایک ویڈیو بھی شیئرکی جس میں وہ اسلحہ دکھا کردھمکیاں دے رہا ہے۔

لڑکی کے مطابق مقدمہ درج کرانے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تو ملزم نے گھر میں گھس کرریپ اور قتل کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے ایک باراغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی، ملزم تعاقب میں رہتا ہے گھرمیں قید ہو کر رہ گئی ہوں، سوشل میڈیا پرابشام کو حوالات میں بند کرو کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

Comments

- Advertisement -