جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

فون کیوں لیا؟ طالبہ نے خاتون لیکچرار کی چپل سے پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

طالبہ اپنا فون ضبط کرنے پر اس قدر مشتعل ہوئی کہ اس نے خاتون لیکچرار کی سب کے سامنے چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ضلع وشاکھاپٹنم میں واقع ایک نجی انجینئرنگ کالج میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبہ نے استاد کی عزت کا بھی خیال نہ کیا اور حیران کن طور پر خاتون لیکچرر کو محض موبائل فون ضبط کرنے پر چپل سے مارا۔

پیر کے روز پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، طالبہ کالج کیمپس میں فون پر بات کر رہی تھی، جس پر کالج کی خاتون لیکچرر نے اصولوں کی خلاف ورزی پر اُس کا موبائل فون چھین لیا۔

اس پر طالبہ شدید غصے میں آگئی اور کہا ک تم میرے 12 ہزار کے قیمتی فون کو کیسے لے سکتی ہو؟ بعدازاں طالبہ نے خاتون لیکچرار کو گالیاں دیتے ہوئے اس پرچپل سے حملہ کیا۔

اس عمل پر وہاں موجود دوسرے طلبا اور کالج کا عملہ ہکابکا رہ گیا، کالج انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے لیکن کسی نے پولیس کو واقعے کی شکایت درج نہیں کروائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں