تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں طالب علم کا استاد پر بہیمانہ تشدد

ریاض: سعودی عرب میں طالب علم نے استاد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہائی اسکول کے طالب علم نے استاد کو بیچ سڑک پر مارا پیٹا اور اس کا دوست اس سارے واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم ٹیچر کو تھپڑ اور مکے مار رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ممکنہ طور پر طالب علم کے دوست نے فلمائی ہے جو شروع سے ہی اس حملے کو فلمانے کے لیے تیار دکھائی دے رہا تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ استاد پر حملہ کیوں کیا گیا۔

متاثرہ استاد کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی گاڑی سے کچھ لینے کے لیے نکل رہے تھے تو ان پر حملہ کیا گیا اس کے دوست نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکا اور مارتا رہا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

صارفین نے پولیس سے طالب علم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، اس واقعے پر ابھی تک کوئی سرکاری تبصرہ یا کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -