پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

ویڈیو: کالج میں الوداعی تقریر کے دوران طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع دھاراشیو میں 20 سالہ طالبہ کالج میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طالبہ کی شناخت ورشا کے نام سے ہوئی جو پرانڈا میں آر جی شندے کالج میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے انتہائی خوش نظر آئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں ورشا کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن وہ اچانک اسٹیج سے نیچے گر گئی۔ طالبہ کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ورشا کی 8 سال کی عمر میں دل کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد اسے دل کی کسی بیماری کا سامنا نہیں تھا اور نہ ہی وہ کوئی دوا استعمال کرتی تھی۔

تقریر کے دوران طالبہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے موت واقع ہوگئی۔ کالج انتظامیہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ورشا کی موت پر سوگ میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا۔

ویڈیو دیکھیں:

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں