کراچی: خودسوزی کرنےوالا نجی یونیورسٹی کاطالب علم دم توڑگیا، بی ڈی ایس کےطالب علم عبدالباسط نےامتحان میں شرکت کرنےسےروکے جانےپرخودکوآگ لگالی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے طالب علم عبدالباسط نےامتحانی روم میں داخل نہ ہونےدینےپرخودکوآگ لگالی تھی۔ گورنر سندھ نےنجی یونیورسٹی کےطالب علم کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لےکر رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس کاطالب علم گاڑی خراب ہونےپرکلاس میں دیرسےپہنچاتھا تونجی یونیورسٹی انتظامیہ نےدیرسےآنےپرعبدالباسط کوکلاس میں آنےسےروک دیا۔
عبدالباسط نےامتحانی روم میں داخل نہ ہونےپرخودسوزی کی کوشش کی، طالب علم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق مذکورہ ادارے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔