ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

موبائل کے زیادہ استعمال پر ڈانٹ سننے کے بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فون کا بے جا استعمال کرنے پر باپ کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر اسکول کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی شہر حیدر آباد میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں محض باپ کے ڈانٹنے پر آٹھویں کلاس کی طالبہ نے خودکشی کا انتہائی اقدام کیا۔ موبائل فون کے بہت زیادہ استعمال پر والد نے لڑکی کی سرزنش کی تھی۔

پولیس رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا سنجیب منڈل الیکٹریشن کا کام کرتا ہے اور اس کی دو بیٹیاں ہیں۔ اس کی بڑی بیٹی 13 سالہ اشیکا جو کہ آٹھویں جماعت کی طالبعلم تھی اسکول سے آنے کے بعد اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون استعمال کرتے ہوئے گزارتی تھی۔

والدین اس سلسلے میں کئی بار اس کی سرزنش کرچکے تھے، گزشتہ رات بھی موبائل فون دیکھنے پر باپ نے اسے ڈانٹا جس کے بعد سنجیب دوسرے کمرے میں کرکٹ دیکھنے چلا گیا۔

اشیکا اس دوران اپنے کمرے میں چلی گئی اور دروازہ بند کرلیا. کچھ دیر بعد لڑکی کی ماں نے دروازہ کھٹکھٹایا، نہ کھولنے پر دروازہ توڑ کر جب وہ لوگ اندر داخل ہوئے اشیکا کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

گھر والوں نے فوری طور پر طبی عملے اورپولیس کو اطلاع دی، تاہم اشیکا پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں