پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

بندروں نے پڑھائی میں مصروف لڑکی کو چھت سے دھکا دے کر گرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیوان میں المناک واقعہ پیش آیا جہاں بندروں نے 10ویں جماعت کی طالبہ کو چھت سے نیچے گرا کر ہلاک کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخب پریا کمار کے نام سے ہوئی جو گھر کی چھت پر پڑھائی کر رہی تھی۔

مقامی لوگوں کے مطابق پریا کمار اُس وقت گھبرا گئیں جب بندر چھت پر آگئے۔ لوگوں نے اسے سیڑھیوں کی طرف بھاگنے کا مشورہ دیا لیکن جنگلی جانوروں نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بندروں کی آپس میں لڑائی نے ریلوے نظام درہم برہم کر دیا

پریا کمار فرار ہونے میں ناکام رہیں تو ایک بندر نے اسے چھت سے نیچے دھکا دے دیا۔ اونچائی سے گرنے کے باعث لڑکی کے سر اور جسم کے دیگر حصے شدید زخمی ہوئے۔

اہل خانہ اسے فوری طور پر سیوان صدر اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا ہے۔

گزشتہ سال ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس میں ریلوے کا ایک ملازم اور مہالکشمی میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایک بچہ بندروں کے حملوں میں زخمی ہوگئے تھے، دونوں کو علاج کیلیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

پچھلے سال جولائی میں ایک اور واقعے میں کرناٹک میں ایک 44 سالہ خاتون کی موت اس وقت ہوئی تھی جب بندر نے مندر سے 50 کلو وزنی سیمنٹ کی مورتی اتار دی تھی۔ بارش کی وجہ سے کمزور پڑی مورتی اس کے سر پر گر گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں