بھارت میں تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے ایک ہاسٹل میں نامناسب غذا کی فراہمی کے باعث بیمار ہونے والی طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ شیلجہ کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بیمار طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی، جس کی لاش کو آبائی علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے۔
آصف آباد ضلع کے آشرم اسکول وانکیڈی میں غیر معیاری غذا کے باعث دیگر طالبات کے ساتھ شیلجہ بھی بیمار ہوگئی تھی، واقعہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔
طالبہ کو دیگر چار طالبات کے ساتھ چند دن قبل طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں بہتر علاج کے لئے اسے نمس اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق طالبہ غیر معیاری غذا کے باعث بیمار ہوئی تھی۔
اس سے قبل تلنگانہ کے نارائن کھیڑٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی شناخت مادھوری کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں زندگی کا خاتمہ کرلیا
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔