جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیوں کو دیکھ کر طالب علم بیہوش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں امتحان میں 500 لڑکیوں کو دیکھ کر طالب علم کمرہ امتحان میں بیہوش ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے بہار کے علاقے نالاندا میں بورڈ کے امتحان میں 500 طالبات اور ایک طالب علم شریک ہوئے۔

علامہ اقبال کالج سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ طالب علم شنکر ریاضی کے پرچے میں شریک ہوا لیکن جب اس نے دیکھا کہ کمرہ امتحان میں سبھی طالبات موجود ہیں تو وہ ادھر ہی گر کر بیہوش ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔

شنکر کی آنٹی نے بتایا کہ وہ امتحانی مرکز میں لڑکیوں کے ساتھ اکیلا تھا جس کی وجہ سے اسے بخار چڑھ گیا اور وہ بیہوش ہوگیا، شنکر پرساد کو طبی امداد کے لیے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طالب علم بظاہر صحت مند نظر آرہا ہے جبکہ وہ اسپتال میں موجود ہے۔

بعدازاں شنکر پرساد کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کو چند گھنٹوں کے بعد ہوش آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بہار بورڈ کے امتحان کے لیے ایک ہزار 464 سینٹرز 36 اضلاع میں بنائے گئے ہیں جبکہ بارہویں کلاس میں تقریباً 13 لاکھ طلبا و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں