پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

اسکالر شپ کیلیے باپ کی موت کا ڈرامہ رچانے والے بیٹے کیساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی طالب علم کو امریکی کالج کی اسکالر شپ کے لیے باپ کی موت کا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ طالب علم آریان آنند کو مکمل اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے دستاویزات میں جعلسازی ثابت ہونے پر واپس بھارت بھیج دیا گیا۔

آنند نامی طالبعلم نے اعتراف کیا کہ اس نے 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان کے نتائج میں جعلسازی کی اور مکمل اسکالرشپ کے ساتھ امریکی کالج میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے دھوکا دہی کی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق طالبعلم امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں پڑھتا تھا۔

آنند نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے والد کا جھوٹا موت کا سرٹیفکیٹ بھی بنوایا تاہم بعد میں اس کی پڑھائی میں دلچسپی ختم ہوگئی اور وہ بہت زیادہ شراب نوشی کی لت میں بھی پڑ گیا۔

آنند کو دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اسے جعلسازی اور چوری کے سنگین جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یونیورسٹی حکام کی درخواست پر اسے ملک بدر کر کے بھارت بھیج دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں