انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نویں جماعت کے طالبعلم کے اغوا اور قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو دو دو بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نویں جماعت کے طالبعلم کو اغوا اور قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمار اسد اور ارسلان عرف منوں کو دو دو بار سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے دونوں مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کے ساتھ غیر قانونی اسلحہ کیس میں سات سات سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسرکی اچھی کارکردگی پرتعریفی انہیں اسناد دینے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ 7 مئی 2009 کو پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے تاجر کے 18 سالہ بیٹے شعیب عادل کو اغوا کیا گیا تھا۔
اغوا کاروں نے مغوی کے اہلخانہ سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جب کہ 15 مئی کو طالبعلم شعیب عادل کی لاش پولیس کو لیاری ندی سے ملی تھی۔