گوجرانوالہ : استاد کے ڈانٹنے پر 16 سالہ طالب علم نے غصے میں آ کر اپنے استاد پر پستول تان کر فائرنگ کر دی، استاد معجزانہ طور پر محفوظ رہے.
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ محلہ بختے والا کے 16 سالہ طالب علم اپنے استاد کی ڈانٹ کو برداشت نہ کرسکا اور غصے میں آکر اپنے ہی استاد پرپستول فائرنگ کردی تاہم ٹیچر معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہے۔
*طالب علم نے ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر خود کشی کر لی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور طالب علم احمد کو حراست میں لے کر استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کرلیا جب کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کرنے کی تیاری بھی مکمل کر لی۔
*پشاوراورکراچی میں دو طالب علموں نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، اسلحہ لائسنس یافتہ ہے یا غیر قانونی اس کا پتا چلا رہے ہیں جس کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیشی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
*کراچی میں خودسوزی کرنے والا طالب علم دم توڑ گیا
معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت نے روایات اور تہذیب پر جو قدغن لگائی ہے اس کے اثرات یوں سامنے آرہے ہیں کہ معصوم طالب علم اپنے ہی اساتذہ پر بندوقیں تان رہے ہیں جب کہ والدین کی بچوں کی تربیت میں عدم دلچسپی کا حال یہ ہے کہ خطرناک اسلحہ تک بچوں کی بآسانی رسائی ہے اوروالدین کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔