بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

طالب علم نے فلک شبیر سے کیا درخواست کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر سے ایک مداح طالب علم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک درخواست کی گئی جو کہ ہزاروں طالب علموں کی تمنا بھی ہے۔

گلوکار فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اہلیہ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

فلک شبیر نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر اور اسٹوری شیئر کی، اسٹوری اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

فلک شبیر کی پوسٹ پر ایک مداح طالب علم نے درخواست کی جو کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے دوران ہر طالب علم کی تمنا بھی ہے۔

مداح نے گلوکار کی پوسٹ پر لکھا کہ ’آپ کے جوتے طلبہ کے مستقبل سے زیادہ چمکدار ہیں۔‘

طالب علم نے فلک شبیر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’امتحانات منسوخ کروانے میں ہماری مدد کریں، مجھے آپ سے بہت امید ہے، ہماری آواز بنیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں