کراچی : نجی اسکول میں گردن کی رگ کٹنے سے طالب علم شدید زخمی ہوگیا ، فن گالا پارٹی میں حذیفہ کو حادثاتی طور پر کانچ کی بوتل لگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع نجی اسکول میں پانچویں کلاس کا طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔
وین ڈرائیور نے بتایا کہ طالب علم کی گردن کی رگ کٹنے سے خون بہت زیادہ بہہ رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پانچویں کلاس کے طالبعلم حذیفہ کو جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد سول اسپتال ٹرامہ سینٹر کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ اسکول میں فن گالا پارٹی کے دوران پیش آیا، فن گالا پارٹی میں حذیفہ کو حادثاتی طور پر کانچ کی بوتل لگی، کانچ کا ٹکڑا لگنے سے حذیفہ زخمی ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
محکمہ تعلیم نے ماڈل کالونی میں نجی اسکول کے طالبعلم کے زخمی ہونے کے معاملے پر 4 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامی امور رفیع الدین ہوں گے ، اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے، ریجنل ڈائریکٹر انسپکشن منظور حسین اور ڈائریکٹرآ ف انسپیکشن ریاض حسین شامل ہیں
4رکنی کمیٹی اسکول کا دورہ کر کےفوری رپورٹ پیش کرے گی۔