روس کے اسکول میں طالبہ نے کلاس میں اندھاھند فائرنگ کر کے اپنے ہم جماعت کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ روس کے شہر برائنسک کے ایک اسکول میں 14 سالہ لڑکی نے اپنے ساتھی شاگرد کو گولی مار کر ہلاک اور پانچ دیگر بچوں کو زخمی کر دیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔
جمعرات کو تفتیش کاروں نے کہا کہ وہ شوٹنگ کے محرکات کے ساتھ ساتھ یہ جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ طالبہ نے پمپ ایکشن شاٹ گن تک کیسے رسائی حاصل کی اور اسکول لے کر کیسے پہنچی۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تفتیش کے اعداد و شمار کے مطابق، ایک 14 سالہ لڑکی اسکول میں پمپ ایکشن شاٹ گن لے کر آئی جس سے اس نے اپنے ہم جماعتوں پر گولیاں چلائیں۔
کمیٹی کے مطابق واقعے کے نتیجے میں، دو افراد ہلاک ہو گئے ان میں سے ایک تھی اور باقی 5 بچے زخمی ہیں۔
حکام نے گولی چلانے والی طالبہ کا نام نہیں بتایا لیکن کہا کہ لڑکی برائنسک کے نواحی علاقے میں واقع ایک سیکنڈری اسکول جمنازیم نمبر فائیو میں ہم جماعت تھی۔