ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لڑکی نے چوہے کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں نوجوان لڑکی نے چوہے کو پکڑ کر اسے اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور ڈاکٹرز حیران ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ کو چوہے نے اُس وقت انگلی پر کاٹ لیا تھا جب وہ صوبے جیانگسو میں قائم یونیورسٹی میں اپنے کمرے میں اسے پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔

چوہے کے فرار ہونے پر لڑکی نے عہد کیا تھا کہ وہ اسے پکڑ کر انگلی پر کاٹنے کا بدلہ لے گی۔ آج متعدد کوششوں کے بعد وہ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔

لڑکی نے اپنے دانتوں سے چوہے کے سر پر کاٹا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس دوران چوہے نے طالبہ کے ہونٹوں کو بھی متاثر کیا۔

جب وہ علاج کروانے اسپتال پہنچی تو اس نے ہونٹوں پر چوہے کے کاٹنے کا قصہ سنایا جس پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔

مذکورہ خبر کو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا گیا جہاں صارفین عجیب و غریب واقعے پر حیران دکھائی دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں