جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

’جلد سرکاری اور نجی یونیورسٹیز میں طلبہ یونین کے الیکشن کروائے جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جامعات سے طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت نے سندھ اسمبلی سے 11 فروری 2022 کو طبلہ یونین ایکٹ 2019 پاس کیا تھا۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ تمام جامعات کو طلبہ یونین ایکٹ پر دو ماھ کے اندر عمل درآمد کرنا تھا تمام جامعات سندھ طلبہ یونین کے نفاذ سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ دیں۔

وزیر جامعات نے ابھی تک طلبہ یونین ایکٹ کے قوائد جامعات میں نافذ نہ ہونے پر جامعات سے جواب طلب کر لیا۔

- Advertisement -

وزیر جامعات نے دیگر معاملات کے ساتھ طلبہ یونین پر پیش رفت سے متعلق سندھ کی تمام جامعات کا اہم اجلاس 28 نومبر بروز پیر کو طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو تفصیلات کے ساتھ شرکت کرنے کی ھدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں طلبہ یونین سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کریں گیں،

اسماعیل راہو نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی سندھ کی طرح طلبہ یونین کی بحالی کا دروازہ کھولنا چاہئیے سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں بہت جلد طلبہ یونین کے الیکشن کروائے جائیں گیں طلبہ یونین کی بحالی کے قانون کا اطلاق سرکاری جامعات کے ساتھ نجی جامعات پر بھی لاگو ہوتا ہے.

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں