منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

چینی شہر ووہان سے آنیوالا پاکستانی طالب علم آغا خان اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چینی شہر ووہان آنیوالے پاکستانی طالب علم ارسلان کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیا، ارسلان کے سیمپل لے کر قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد پہنچا دیےگئے ،ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہر ووہان آنیوالے پاکستانی طالب علم کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیا، ارسلان 14دن تک آغاخان اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رہےگا۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ارسلان کےسیمپل لےکرقومی ادارہ برائےصحت اسلام آبادپہنچادیےگئے ہیں ، گذشتہ روز ارسلان کو آغاخان اسپتال پہنچادیاگیاتھا اسلام آباد سے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائےگا۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو کروناوائرس کی تشخیص کی کٹس مل گئیں ہیں۔

یاد رہے ارسلان حال ہی میں چین کےشہر ووہان سےکراچی کے علاقےلیاری پہنچاتھا، ارسلان امین کا کہنا تھا کہ 22جنوری کو ووہان سےشنگھائی گیا،پھر دبئی سے کراچی آیا، چین میں کروناوائرس سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

مزید پڑھیں : کروناوائرس ، چینی شہر ووہان سے آنے والے پاکستانی طالبعلم نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

ارسلان نے بتایا پاکستانی طلبا جو ووہان میں موجود ہیں ان کی تعداد559ہے ،جس کے اندر کافی فیملیز بھی ہیں، ان کے بچوں کی عمریں چھے مہینے سے لے کردس سال تک ہے، وہ کافی پریشان ہیں چھوٹے بچوں کو لے کرایک کمرے تک محدود ہوچکے ہیں کوئی بھی بندہ باہر نہیں جاسکتا۔

پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہم بھی اگر یونیورسٹی سے باہر جارہے ہیں تو ڈاکٹر نیچے بیٹھے ہیں ہمیں ڈاکٹروں کو رپورٹ کرنی ہے کہ ہم کہاں جارہے ہیں جب طلباواپس آتے ہیں تو یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے چیک اپ ہورہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کو کلیئرنس کے بعدوطن لایا جائے جبکہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہےکہ پاکستان میں فی الحال کرونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں۔

خیال رہے چینی سفارت خانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین میں موجود تمام پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام پاکستانیوں کی فلاح کے لیے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

واضح چین میں کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد213ہوگئی ہے جبکہ 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، وائرس کے پیش نظر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کاعالمی ہیلتھ ایمرجنسی کااعلان کردیا ہے، جان لیوا کروناوائرس دنیا کے20 ممالک تک پھیل گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں