اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: پی آئی بی کالونی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی اور لڑکا بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے لاپتہ ہونے والی میٹرک کی طالبہ اور اس کے کلاس فیلو کو بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 15 سال کی میٹرک کی طالبہ دعا اور اس کا کلاس فیلو وقار لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم کارروائی کے بعد دونوں کو تیسر ٹاؤن سے بازیاب کرایا گیا۔

پی آئی بی کالونی کی رہائشی پندرہ سال کی میٹرک کی طالبہ دعا صبح اسکول کے لیے گئی تھی جس کے بعد وہ لا پتہ ہوگئی تھی۔

بعد ازاں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا تھا کہ لاپتہ طالبہ کا کلاس فیلو وقار بھی لاپتہ ہے، لڑکا اور لڑکی ایک ہی ٹائم میں لاپتہ ہوئے۔

کراچی: فائزہ کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے اپنی مرضی سے بچی رشتے داروں‌ کوسونپی تھی

دعا کے گھر والوں نے کہا تھا کہ صبح سے اس کا کچھ پتا نہیں، اسکول انتظامیہ کے پاس گئے تو وہاں رجسٹر میں غیر حاضر لکھا تھا، اسکول دیر سے پہنچنے پر انتظامیہ نے دعا کو واپس لوٹا دیا تھا۔

خیال رہے کہ پندرہ سالہ طالبہ دعا کے اہلِ خانہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کو بچی کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی گئی، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ دعا کی گم شدگی اغوا ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا تھا کہ سندھ حکومت میٹرک طالبہ دعا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں