بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف کشمیری طلبا کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ سرینگرمیں قابض بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کا بہیمانہ تشدد بھی کشمیری نوجوانوں کے حوصلے پست نہ کر سکا۔

قابض بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف طلبا گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔

سرینگر میں احتجاج کے دوران فورسز نے نہتے طلبا پر لاٹھیاں برسا دیں۔ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ فورسز نے 6 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

یاد رہے کہ سرینگر میں 19 سال کے طالب علم کی شہادت اور کالج اساتذہ اور طالب علموں پر بھارتی فورسز کے تشدد کے خلاف مقبوضہ وادی کے طلبا گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

طالبات بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں۔ احتجاجی طلبا و طالبات بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حریت رہنماؤں نے طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ جمعے کو ہڑتال کی اپیل بھی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں