مانسہرہ : کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ہزاروں یونیورسٹی کے طالب علموں نے شفقت محمود زندہ باد کے نعرے لگادئیے۔
تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر اپنا اثر دکھا رہی ہے جس پر قابو پانے اور عوام کو محفوظ رکھنے کےلیے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسمارٹ لاک ڈاون اور مائیکرو لاک ڈاون کی جانب قدم بڑھایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے مختلف شہروں اور علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے بعد تعلیمی اداروں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ چھوٹے بچوں اور طلبہ کو وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان پر طلبا و طالبات میں خوشی لہر دوڑ گئی ہے، ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
طلبہ نے یونیورسٹی کے باہر نعرے لگائے کہ ’کل بھی کرونا زندہ تھا آج بھی کرونا زندہ ہے، شفقت محمود زندہ باز، جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا‘۔
So happy #schools students.Students Right Now. #ShafqatMahmood Confirm Jannti pic.twitter.com/dDUGuef2BG
— WASEEM TARIQ (@wasimtariq_) November 23, 2020
طلبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شفقت محمود کےلیے ٹرینڈ چلایا گیا۔
کورونا کیسز میں اضافہ : اسکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
خیال رہے کہ آج صبح وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں 25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے اور تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔