تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غیر حاضر طالب علموں کی جگہ روبوٹ اسکول جائیں گے

ٹوکیو: جاپان کے ایک اسکول نے طالب علموں کو اجازت دے دی کہ وہ بیماری کی صورت میں اپنی جگہ روبورٹ کو اسکول بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

ٹوکیو کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ضلع کساما کے’ٹوموبے ہیگاسی‘اسکول نے اعلان کیا ہے کہ طالب علم بیماری کی صورت میں چھٹی کر کے اپنی جگہ روبوٹ بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق روبوٹ کا ماڈل ’اوری ہمی‘ کو ہی کلاس میں حاضری کی اجازت دی گئی، چھٹی کرنے والا طالب علم روبوٹ کا ڈیٹا کھول دے گا اور پھر وہ ہونے والی کلاس سمیت دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ کرے گا۔

علاوہ ازیں روبوٹ میں ایسا سسٹم بھی نصب ہے کہ طالب علم گھر بیٹھ کر اُس کی مدد سے کلاس میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو براہ راست دیکھ سکے گا اور اسے ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فون سے کنٹرول کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں موسم کی تبدیلی کے باعث بہت سارے طالب علموں نے ایک ساتھ چھٹی کرلی تھی جس کی وجہ سے تعلیم کا حرج ہوا تھا۔

اسکول انتظامیہ نے دیگر طالب علموں کا حرج نہ ہونے اور کلاس جاری رہنے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کی تھی جس کے تحت تمام کلاسوں میں کیمرے لگائے گئے تھے اور جنہیں طالب علم اپنے موبائل سے کنٹرول کرسکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -