بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

طلبا سے اسکول کا گٹر صاف کروانا پرنسپل اور اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع کولار کے ایک سرکاری اسکول میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں طلبا سے گٹر کی صفائی کروائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرارجی ڈیسائی اسکول میں کچھ طلبا سے گٹر کی صفائی کروائی گئی۔ اس کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لوگوں نے تنقید کرنا شروع کی تو متعلقہ انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔

حکام نے پرنسپل اور اس میں ملوث اساتذہ کو معطل جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو فوری برطرف کر دیا۔ واقعے کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج ہوئے۔

- Advertisement -

متعلقہ: طلبا کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینا اسکول پرنسپل کو مہنگا پڑ گیا

پہلا مقدمہ طلبا سے گٹر صاف کروانے کے خلاف درج کیا گیا جس میں پرنسپل کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری ایف آئی آر POCSO ایکٹ کے تحت دو اساتذہ کے خلاف درج کی گئی۔

پولیس کے مطابق پرنسپل اور ایک استاد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں