جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اے لیولز کے امتحانی نتائج میں ایوریج مارکنگ پر طلبا وطالبات سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیمبرج بورڈ کی جانب سے اے لیولز کے امتحانی نتائج میں ایوریج مارکنگ پر طلبا وطالبات سراپا احتجاج ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ وسط بنیاد پر نمبر دیے گئے، یہ فارمولہ قابل قبول نہیں۔

نیشنل پریس کلب کے سامنےاحتجاجی مظاہرے میں طلبہ کے والدین بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ان کے گریڈ کی ری مارکنگ کی جائے۔ اگرایسا نہ ہوا تو ہمارا سال اور پیسے ضائع ہو جائیں گے۔ طلبہ کی جانب سے آج لاہوراور کراچی میں احتجاج کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق کیمبرج بورڈ کی جانب او لیول اے لیول کے امتحانی نتائج کے معاملے پر طلباوطالبات نے والدین کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

- Advertisement -

طلبا و طالبات نے کیمبرج بورڈ کی جانب نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران او لیول اور اے لیول کے پرچےملتوی کئے گئے اور اوسط بنیادپر نمبر دیئے گئے ،یہ فارمولہ قابل قبول نہیں۔

والدین کا کہناتھا کہ کسی بھی پرچہ کے ایک کمپونینٹ کی فیس 23 ہزار روپےہے جبکہ مکمل پرچہ کی جانچ پڑتال کی فیس 43 ہزار روپے ہے، جن بچوں کے اے ، اے پلس تھے ان کو ڈی اور سی گریڈ دیا گیا ہے۔

دوسری جان کیمبرج بورڈ کی جانب سے منسوخ شدہ پرچوں کی ایوریج مارکنگ کے خلاف اے لیولز کے طلبا وطالبات نے اسلام آباد میں احتجاج کیا۔

نیشنل پریس کلب کے سامنےاحتجاجی مظاہرے میں طلبہ کے والدین بھی شریک ہوئے، مظاہرین نے مطالبہ کیا ان کے گریڈ کی ری مارکنگ کی جائے، اگرایسا نہ ہوا تو ہمارا سال اور پیسے ضائع ہو جائیں گے۔

متاثرہ طلبا نے سوشل میڈیا پر بھی غصے کا اظہار کیا اور مؤقف میں کہا کہ ہمارےساتھ ناانصافی ہوئی،پیپرزلئےجائیں تاکہ گریڈ بہتر ہو ، 9اور12مئی کوکشیدگی کےباعث پاکستان میں اے لیول کے پیپرز منسوخ کئے گئے تھے۔

ماہرتعلیم تیموربانڈے کا کہنا ہے کہ کیمبرج نتائج میں طلبہ نے بری مارکنگ کی شکایت کی ہے، طلبہ کاکہناہےجوپرچےدیےان کی بھی گریڈنگ خراب کی گئی، کیمبرج نے مارکنگ معیار کورونا سے پہلے 2019 پر لے جانےکا فیصلہ کیا۔

تیموربانڈے کا کہنا تھا کہ کیمبرج کےفیصلےسے گریڈنگ بہت سخت ہوگئی ہے، صرف 9سے11مئی کےپرچے نہ دینے کا مسئلہ نہیں مجموعی گریڈنگ مسئلہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں