اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہفتے کے روز نشر ہونے والے ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پذیرائی ہر آنے والے وقت ساتھ بڑھتی جارہی ہیں، شائقین جہاں اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں وہیں اس کے گانے کو بھی پسند کرتے ہیں۔
میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سانگ کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے بہت ہی خوبصورت انداز سے گایا، ڈرامے کے گیت نے پہلے ہی ناظرین کے دلوں پر گھر کرلیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مدثر نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کم عمر طالب علموں کو ’میرے پاس تم‘ ہو کا ٹائٹل سانگ گاتے سنا جاسکتا ہے۔ دونوں بچوں نے اپنی مدھر آواز میں خوبصورت انداز سے گانا گایا اور صارفین کے دل جیت لیے۔
@Potterhead_Aish @AemunSh3rwanee_ @ZameerMaan @paropizi pic.twitter.com/9rt5PAbjTS
— Mudassar bhinder (@mudassarbhindr) December 2, 2019
یاد رہے کہ میرے پاس تم ہو کی انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ہر قسط کو ناظرین بہت غور سے دیکھتے اور اس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرے بھی کرتے نظر آتے ہیں، علاوہ ازیں ٹی وی پر جب یہ ڈرامہ نشر ہوتا ہے اُس وقت سب سے زیادہ ٹی آر پی حاصل کرتا ہے۔
راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت