تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قدرت کا معجزہ، رات کے وقت آسمان پر سبز رنگ کی روشنی اور لہریں

ہیلسنکی: پورپین ملک فن لینڈ کے مختلف علاقوں میں شہری رات کے وقت آسمان پر سبز روشنی دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کے مطابق فن لینڈ کے رہائشیوں نے رات کے آخری پہر آسمان پر قدرت کا انوکھا نظارہ دیکھا جس کو دیکھ کر اُن کی ملی جلی کیفیت رہی البتہ کچھ تو بہت زیادہ خوفزدہ بھی ہوئے۔

شہریوں نے آسمان پر سبز رنگ کی روشنی دیکھی اور پھر مختلف رنگوں کی لہریں بھی دیکھیں۔

رنگوں کے انوکھے ملاپ اور روشنی کی رقص کرتی لہروں کے مناظر ویسے تو خوف زدہ کرنے والے نہیں تھے مگر  جن لوگوں کے سامنے یہ منظر پہلی بار ہوا وہ خوف سے گھروں میں چھپ گئے۔

وہ شہری جو اس سے قبل ایسے مناظر دیکھ چکے تھے یا خطروں سے لڑنا جانتے تھے انہوں نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کیا۔ روشنی کے انوکھے رقص کے نظارے نے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے کو ایک فوٹو گرافر نے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کردی۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

آسمان کا رنگ تبدیل کیوں ہوتا ہے؟

ماہرین کے مطابق اس عمل کو سائنسی زبان میں ‘نادرن لائٹس‘ یا شمالی قطب کی روشنی کہا جاتا ہے جبکہ فلکیات کی زبان میں اسے ‘اورورا بوریلیس’ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ایک قدرتی عمل ہے جس میں بجلی سے چارج ہونے والے شمسی ہوا کے ذرات زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہیں، عام طور یہ ایسے نظارے بلند مقام پر واقع علاقوں میں دیکھے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -