تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دلہا دلہن آگ کے شعلوں میں لپٹ گئے؟

شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن کی جانب سے کچھ انوکھا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے تاکہ اس دن کو مدتوں یاد رکھا جاسکے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اور دلہن نے اپنی شادی کے استقبالیہ میں ڈرامائی انداز اختیار کرتے ہوئے اسٹنٹ کیا اور خود کو آگ لگا لی۔

 انسٹاگرام پر ویڈیو کو مندرجہ ذیل کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا جس میں لکھا کہ بورنگ لگتے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ میں دلہن امبر کو پھولوں کا ایک جلتا ہوا گلدستہ دیا گیا جو تیزی سے اس کی پیٹھ اور دلہا کی کمر پر پھیل گیا اس کے بعد شعلوں میں لپٹے دلہا دلہن ہاتھ ہلاتے ہوئے مہمانوں کی طرف چل پڑے جنہیں خوش آمدید کہتے سنا جاسکتا ہے۔

نوبیاہتا جوڑا پورے اسٹنٹ کے دوران پرسکون رہا اور آخر کار ایک ایسے مقام پر پہنچ گیا جہاں دونوں نے زمین پر گھٹنے ٹیک دیے پھر دو افراد نے آگ کو بجھایا۔

ہالی ووڈ فلموں کے سیٹ پر اسٹنٹ پیپل کے طور پر کام کرتے ہوئے دونوں ایک دوسرے سے ملے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس اسٹنٹ پر تنقید کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -