تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

حج کا ٹکٹ ، عازمین کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : ذیلی کمیٹی نے پی آئی اے کو حج کرایہ ایک لاکھ کرنے , ٹکٹ میں 13ہزار روپے ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور سروس چارجز کی مد میں 3500ختم کرنے کی سفارش کردی اور کہا سفارشات پر عمل کیا گیا تو حج اخراجات میں 50ہزار تک کمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ عبد الکریم کی زیر صدار ت سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی مذہبی امورکااجلاس ہوا، جس میں مارکیٹنگ جی ایم پی آئی اے محمد شفیق بھی شریک ہوئے، اجلاس میں حج 2020 کے لیے ایئرلائن کے کرایوں کامعاملہ زیر غور آیا۔

کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کامقصد حج 2020کو آسان کرنا ہے، چاہتے ہیں حج اخراجات جتنا ممکن ہو کم ہوسکے، پی ائی اے کا عمرہ کا ٹکٹ 60ہزار تک میسر ہے، حج ٹکٹ کیلئے ایک لاکھ 40ہزار روپے کیوں لیے جا رہے ہیں؟

جی ایم پی آئی اے نے بتایا کہ اس وقت عمرہ کا ٹکٹ 73ہزار کا ہے، حاجیوں کولےجانے والا طیارہ واپسی پر خالی آتا ہے، اسی طرح حاجیوں کوواپس لانےوالا طیارہ خالی سعودی عرب بھیجاجاتا ہے، اس وجہ سے حج کا ٹکٹ عمرے کی نسبت مہنگا ہوتا ہے۔

جی ایم پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے10مقامات سے طیارےروانہ کیےجاتے ہیں، پی آئی اے کے کرایوں کےتعین میں حکومت کا کردار نہیں ہوتا، عمرےکا ریٹرن ٹکٹ 60ہزار تک مل جاتا ہے، سعودی قوانین کے مطابق حج فلائٹ کوواپسی پرمسافرلانےکی اجازت نہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کابینہ کی ہدایات پر پی آئی اے نے کرائےمیں 50ڈالرکمی کی ہے ، ذیلی کمیٹی نے پی آئی اے کو حج کرایہ ایک لاکھ کرنے کی سفارش کردی اور کہا اوپن سکائی پالیسی میں حج ٹکٹ ایک لاکھ سےکم میں ملتا ہے۔

ذیلی کمیٹی نے ٹکٹ میں 13ہزار روپے ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور سروس چارجز کی مد میں 3500ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا سفارشات پر عمل کیا گیا تو حج اخراجات میں 50ہزار تک کمی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -