ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سپر ہائی وے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر سب انسپکٹر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے سب انسپکٹر اپنی جانب کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عامر علی اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عامر علی فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھا، مقتول کے پاس پیسے موجود ہیں، پستول اور موٹر سائیکل نہیں ملی، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا لگتا ہے۔

- Advertisement -

حکام کا بتانا ہے کہ عامر علی نے فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں عامر علی کو سینے پر گولی لگ گئی، ڈاکو پیسے موبائل فون لیکر نہیں گئے، صرف پستول لے گئے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادرنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید سب انسپکٹر عامر وادی حسین قبرستان سے واپس آرہا تھا۔

ایس ایس پی سید عرفان بہادر نے مزید کہا کہ شہید سب انسپکٹر کو سینے پر ایک گولی لگی، واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ذاتی دشمنی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں