ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

’آئی ایم ایف معاہدے میں سبسڈی کو قبول نہیں کیا جا رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں اضافےکی بنیادی ذمہ داری پچھلی حکومت کی ہے خواہش ہے بجلی کے بلوں کا بم جو گرا ہے اسےکسی طرح سےڈفیوز کیا جائے اس سلسلے میں آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں لیکن آئی ایم ایف سے معاہدے میں کسی قسم کی سبسڈی کو قبول نہیں کیا جا رہا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجلی،گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جانا چاہیے بجلی اور گیس چوروں کو نہیں بخشا جانا چاہیے دنیامیں کہیں بھی مارکیٹیں مغرب کے بعد نہیں کھلتیں ہم انوکھےلاڈلے ہیں رات 11،10 بجے تک کاروبار کرتے ہیں، کون ساکاروبارہےجورات کو ہو سکتا ہے دن کو نہیں؟ کریک ڈاؤن کیلئے وزارت توانائی وزارت داخلہ سے مل کر میکنیزم بنا رہے ہیں۔

بجلی صارفین کو ریلیف IMF کی اجازت سے مشروط

- Advertisement -

سرفرازبگٹی نے کہا کہ ارشدشریف کا قتل کسی اور ملک میں ہوا، ارشدشریف قتل کیس کی جےآئی ٹی تحقیقات میرے سامنے نہیں لائی گئیں خواہش ہے قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہوں اور قتل کےاصل محرکات سامنے لانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلےحلقہ بندیاں پھر الیکشن کا متفقہ فیصلہ ان ہی لوگوں نےکیا تھا الیکشن جلد سے جلد ہونے چاہئیں آبادی کےتناسب سےٹھیک حلقہ بندیاں ہمارا آئینی حق ہے الیکشن بھی آئینی ضرورت ہےاورحلقہ بندیاں بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کو دفاعی اداروں پر منظم حملے کیےگئےجس کا رسپانس آیا قانون ہاتھ میں لینےپرجرم کے مطابق سزا ملتی ہے آرمی پر حملہ ہو گا تو آرمی ایکٹ کےتحت ہی کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں