پشاور: گلبہار سے افغانستان غیر معیاری و جعلی ادویات سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر عباس نے بتایا کہ گلبہار سے افغانستان غیر معیاری و جعلی ادویات سپلائی کرنے والے گروہ کو کوانم صنم چوک سے ادویات سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عباس کا کہنا ہے کہ سپلائر کی نشاندہی پر رنگ روڈ پر گودام میں چھاپہ مارا گیا، گودام سے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد کی مبینہ جعلی ادویات برآمد کی گئیں، ایف آئی اےکے ہمراہ رجڑ چار سدہ میں گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
ڈی جی ڈگرز کے مطابق گھر کے اندر فیکٹری میں جعلی ادویات بنائی جارہی تھیں، فیکٹری سے 50 لاکھ روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضے میں لی گئیں، فیکٹری کو سیل کر کے ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔